• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 146862

    عنوان: نووا جیل لگاكر وضو كرنا؟

    سوال: سردی میں میں نے رات کو پیٹرولیم جیلی کمپنی (Nova) کی ملتی ہے لگائی تھی(جو بازار میں فجر کی نماز کے لئے اگر اس جیلی کو بغیر دھوئے یعنی صابن وغیرہ استعمال کے اگر اُسی پر سے وضو کر لیا جاے تو کیا وضو ہو جاے گا؟یا جیلی دھو کر پھر وضو کرنا پڑے گا؟ وضاحت فرمائے ۔ جزاکاللہ خیر

    جواب نمبر: 146862

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 258-210/SN=3/1438

     

    اسے الگ سے دھونا ضروری نہیں ہے، اگر اسی پر وضو کرلیا جائے تب بھی وضو ہو جائے گا؛ کیوں کہ جب تک کسی یقینی ذریعے سے معلوم نہ ہو کہ اس ”جیلی“ میں کوئی نجس چیز ملائی گئی ہے تب تک اسے ناپاک نہ قرار دیا جائے گا، رہا ”الکوحل“ جو اس طرح کی چیزوں میں عموماً استعمال کیا جاتا ہے، تو عمومِ بلوی کی وجہ سے علماء نے اس کے پاک ہونے کا حکم بتلایا ہے؛ لہٰذا محض ”الکوحل“ کی وجہ سے اسے ناپاک نہ تصور کیا جائے گا۔ (دیکھیں: فتاوی دارالعلوم دیوبند: ۱/۴۲۲تا ۴۲۴، ترتیب جدید، بدائع الصنائع: ۴/۲۸۶، ط: زکریا، بہشتی زیور مع حاشیہ: ۹/۱۰۲)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند