• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 146498

    عنوان: ریح خارج ہونے کے بعد فوراً نماز توڑ دیں

    سوال: میرے ناناجان کی عمر تقریباً 70 سال ہے ․کمزوری کی وجہ سے ان کی ریح اکثر خارج ہوجایا کرتی ہے ... نماز کے وقت تک وضو باقی رہ گیا تو اسی وضو سے دوسری نماز کی نیت باندھ لیتے ہیں اور نیت باندھتے ہی ریح خارج ہوجائے تو کیا کریں.. جبکہ وہ وضو سابقہ نماز کے لیے بنایا گیا تھا؟رہبری فرمائیں عین گزارش۔ خیرا۔

    جواب نمبر: 146498

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 213-158/D=3/1438

     

    مذکورہ صورت میں وضو ٹوٹ جانے کی وجہ سے آپ کے نانا کو دوبارہ وضو کرکے نماز کا اعادہ کرنا پڑے گا۔ ومنہا (نواقض الوضوء): ما یخرج من السبیلین من البول والغائط والریح الخارجة من الدبر۔ (ہندیة: ۱/۶۰) یعنی ریح خارج ہونے کے بعد فوراً نماز توڑ دیں اور تازہ وضو کرکے نماز پھر سے پڑھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند