• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 10557

    عنوان:

    ریشم کا کیڑا پاک ہے یا ناپاک؟ (۲)وہ کیڑا جو نافہ کے اندر رہتا ہے اور وہ کیڑے جو نافہ کے اوپر پھرتے رہتے ہیں اور یہ چھوٹے ہوتے ہیں اس میں ذرا خون ہوتا ہے اور کچھ میں صرف غلاظت ہوتی ہے اور ریشم پاک ہے یا ناپاک؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10557

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 378=378/م

    (۱) (۲) ریشم کا کپڑا پاک ہے ارو ریشم بھی پاک ہے، اور اس میں بہت معمولی مقدار میں جو خون وغیرہ ہوتا ہے وہ قابل عفو ہے۔ در مختار میں ہے: وفي الوھبانیة: دود القز وماوٴہ وبزرہ وخروٴہ طاھر کدودة متولدة من نجاسة

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند