• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 10455

    عنوان:

    میرے پاس ایک سلیپنگ بیگ ہے جس میں سوتا ہوں اور کبھی کبھی احتلام بھی ہوجاتا ہے جس کی ناپاکی بیگ میں بھی لگ جاتی ہے۔ کیا میں جماعت میں ایسا بیگ لے کر جاسکتا ہوں یا پھر مجھے اسے پورا دھونا پڑے گا؟

    سوال:

    میرے پاس ایک سلیپنگ بیگ ہے جس میں سوتا ہوں اور کبھی کبھی احتلام بھی ہوجاتا ہے جس کی ناپاکی بیگ میں بھی لگ جاتی ہے۔ کیا میں جماعت میں ایسا بیگ لے کر جاسکتا ہوں یا پھر مجھے اسے پورا دھونا پڑے گا؟

    جواب نمبر: 10455

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 181=155/ ل

    اس سلیپنگ بیگ کو مکمل دھونے کی ضرورت نہیں، بلکہ موضع نجاست کا دھولینا کافی ہے، بغیر دھوئے اس سلیپنگ بیگ کو لے کر جماعت میں جانا اوراس کو مسجد میں رکھنا ناجائز ہوگا: وإدخال نجاسة فیہ عبارة الأشباہ وإدخال نجاسة فیہ منہ التلویث ومفادہ الجواز لو جافة لکن في الفتاوی الھندیة: لا یدخل المسجد من علی بدنہ نجاسة (شامي) وفي الطحطاوي علی الدر المختار: وإن لم تصب المسجد، أبو السعود (طحطاوي)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند