• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 10159

    عنوان:

    جب رات میں یا دن میں حاجت ہوجاتی ہے تو فوراً پاکی حاصل لے لینے سے کیا پاکی حاصل ہوجاتی ہے یا پھر غسل فرض ہوجاتا ہے؟ ہمارے دوست ہیں جب ان کو رات میں حاجت ہو جاتی ہے تو فوراًجاکر پیر پانی سے دھو لیتے ہیں اور چڈی بدل لیتے ہیں۔ کیا اس طرح کرکے نمازپڑھ سکتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10159

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 55=55/ د

    حاجت ہوتی ہے، سے کیا مراد ہے، اگر غسل کی حاجت ہونا ہے احتلام یا ہمبستری کے ذریعہ، تو ایسی صورت میں غسل کرنا فرض ہے، بدون غسل طہارت حاصل نہ ہوگی نہ ہی نماز پڑھنا جائز ہوگا۔ صرف پیر دھولینے یا چڈی بدل لینے سے پاکی حاصل نہ ہوگی۔ آپ کے دوست کا طریقہ درست نہیں ہے۔ اور اگر حاجت سے مراد اس کے علاوہ کچھ اور ہے تو وضاحت کرکے لکھئے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند