• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 58002

    عنوان: کیا میوچول فنڈ میں پیسے لگانا جائزہے؟

    سوال: (۱) کیا میوچول فنڈ میں پیسے لگانا جائزہے؟اس میں سینسیکس کے حساب سے نفع و نقصان دونوں ہوتاہے۔ (۲) لیکوڈ میوچول فنڈ اسکیم ہے جس میں صرف نفع ملتاہے ، لیکن اس کا پرسینٹ متعین نہیں ہوتاہے ، لیکن نقصان کی کوئی گنجائش بھی نہیں ہوتی ہے۔کمپنی کہتی ہے کہ وہ صرف منافع بخش بزنس جیسے انفراسٹریکچر(بنیادی ڈھانچہ )وغیرہ میں پیسے لگاتی ہے ۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 58002

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 616-614/L=6/1436-U (۱)

    میوچول فنڈ میں رقم لگانے کی کیا صورت ہوتی ہے اور اس میں سنسکس کے اعتبار سے نفع نقصان کس طرح ہوتا ہے پوری وضاحت کرکے استفتاء ارسال کریں، پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔ (۲) جب تک نفع کا تناسب مقرر نہ ہو اور نقصان کی صورت میں رأس المال کے تناسب سے نقصان برداشت کرنا نہ پڑے اس وقت تک شرکت درست نہیں ہوتی؛ لہٰذا جو کمپنی صرف نفع دے اس میں شرکت درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند