• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 57956

    عنوان: آپ کے فتوی کے مطابق ہم ان کمپنیوں کے شیئر بیچ سکتے ہیں جو حلال بزنس کرتی ہیں، لیکن ہندوستان میں بھی جو کمپنیاں حلال بزنس کرتی ہیں وہ بھی اپنے حلال بزنس کے لیے کچھ لون لیتی ہیں، اس صورت میں کیا ہم ایسی کمپنیوں سے شیئر خرید سکتے ہیں؟

    سوال: آپ کے فتوی کے مطابق ہم ان کمپنیوں کے شیئر بیچ سکتے ہیں جو حلال بزنس کرتی ہیں، لیکن ہندوستان میں بھی جو کمپنیاں حلال بزنس کرتی ہیں وہ بھی اپنے حلال بزنس کے لیے کچھ لون لیتی ہیں، اس صورت میں کیا ہم ایسی کمپنیوں سے شیئر خرید سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 57956

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 363-357/H=5/1436-U گنجائش تو ہے البتہ اکر آپ کے حصہ میں سودی رقم آجائے تو اس کو بلانیت ثواب غرباء فقراء مساکین کو وبال سے بچنے کی نیت کرکے دیدیں، نیز وقتا فوقتاً سودی قرض لینے کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں اور ایسی کمپنیوں میں شیئرز خریدنے سے اجتناب کریں تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند