• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 160737

    عنوان: منافع کے جواز میں ایک اہم شرط

    سوال: حضرت میں نے ایک دوست کو کپڑے کے کاروبار کے لیے پیسے دیئے ہیں اور محنت ساری وہ کرتا ہے میرے صرف پیسے لگے ہیں اس صورت میں اس کاروبار کا منافع میرے لیے جائز ہے ۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ خیرا۔

    جواب نمبر: 160737

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:867-719/B=8/1439

    جی ہاں اس کا منافعہ آپ کے جائز ہے مگر منافعہ متعین نہ ہونا چاہیے؛ بلکہ سال چھ مہینے کام کرنے کے بعد جس قدر منافع ہوں ان کو آدھا آدھا دونوں تقسیم کرلیں۔ اگر منافع ماہوار طے کرے یا سرمایہ کا فیصد کے حساب سے طے کریں گے تو یہ منافع جائز نہ ہوں گے بلکہ سود ہوجائیگا۔

    -------------------------------

    جواب صحیح ہے البتہ منافع کے جواز میں ایک اہم شرط یہ ہے کہ آپ نے اپنے دوست کو پیسے بہ طور مضارب دیے ہوں، اور اگر آپ نے بہ طور قرض دیے ہیں تو منافع آپ کے لیے جائز نہ ہوں گے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند