• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 152756

    عنوان: كچھ پروجیکٹ مکمل کیے بغیر واپس کیے ہیں‏، كیا معاوضہ لینا درست ہے؟

    سوال: میرا ایک دوست کے ساتھ شراکت داری پہ مبنی کاروبار تھا،ہم سافٹ وئیر اور ویب سائٹس بناتے تھے ، میرا دوست مارکیٹ سے پروجیکٹ لیتا تھا اور میں وہ کام مکمل کر کے دیتا تھا، ہماری شراکت برابر برابر کی تھی،اس دوران میں پروجیکٹ مکمل کرتا گیا اور پیمینٹ(ادائیگی) میرا دوست وصول کر لیتا،کیونکہ میرے دوست کی مالی حالات درست نہیں تھے ، اس لیے وہ مجھے میرا حصہ نہیں دیتا تھا،یوں اس پہ میرا تقریبا ایک لاکھ تینتیس ہزار کا قرض چڑھ گیا،اس کی مالی حالت کی وجہ سے کافی عرصہ میں نے مطالبہ نہیں کیا،لیکن ساتھ ساتھ میں اس سے تفصیل لیتا رہتا کہ کھاتوں کی کیا پوزیشن ہے ، اس دوران ہم نے چند پروجیکٹ مکمل کئے بغیر ہی واپس کر دئیے اور جو ایڈوانس لیا تھا وہ واپس کر دیا کسٹمر کو، کچھ عرصہ بعد چند وجوہ کی بنا پر میرے دوست نے شراکت داری ختم کر دی، تب میں نے اپنی رقم کا مطالبہ کیا تو میرا دوست کہنے لگا کہ یہ رقم آپ کی نہیں بنتی کیونکہ آپ نے تین پروجیکٹ مکمل نہیں کئے تھے اور آپ کی وجہ سے ہمیں یہ رقم واپس کرنی پڑی، وہ پروجیکٹ اگر ہم مکمل کرتے توہمیں دو لاکھ بائیس ہزار ملتے چونکہ تم نے پروجیکٹ مکمل نہیں کئے اس لیے بجائے اس کے کہ میں آپ کو رقم دو ں آپ مجھے رقم دیں گے ، حالانکہ پروجیکٹس پہ میں نے کافی کام کیا تھا.،لیکن کچھ کسٹمر کی وجہ سے کچھ ہماری وجہ سے پروجیکٹ واپس ہوئے ، اس طرح میرے دوست کی مارکیٹ میں محنت ضائع ہوئی اور میر ا پروجیکٹ پہ وقت۔ اب آپ بتائیں کہ کیا میرے دوست کا رقم واپس نہ کرنا صحیح ہے اور کیا میرا رقم کا مطالبہ درست ہے ؟

    جواب نمبر: 152756

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1111-1372/B=1/1439

    جو چند پروجیکٹ مکمل کیے بغیر واپس کیے ہیں، اس سے پہلے پہلے تک تو جس قدر کام مکمل ہوا ہے اس وقت تک جو کچھ منفعت حاصل ہوئی ہے اس میں سے تو آدھا حصہ آپ کو لینے کا حق حاصل ہے اور آپ کے دوست کو دینا بھی چاہیے آپ کے دوست کی نیت میں فتور آگیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند