• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 149364

    عنوان: روزانہ کی بنیاد پر شيرز كی خرید و فروخت کرنا

    سوال: شیرز کے کاروبار میں sharia compliant shares (شرعی حکم کی تعمیل کرنے والے شیرز) ملتے ہیں، میں اس میں تجارت کرتا ہوں، رقم دے کر شیرز کی کرنٹ ویلو میں خرید و فروخت ہوتی ہے، فائدہ اور نقصان دونوں ہوتے ہیں، نصیب کی بات ہے۔ میرا دل مطمئن ہے الحمد للہ۔ میں کچھ دنوں سے دیکھ رہا ہوں کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ شیرز کو خرید کر اسی دن بیچ نہیں سکتے یہ حرام ہے، کیونکہ وہ تجارت کے دو دن بعد آپ کے نام پر آتی ہے، میں نے تو تجارت پیسے دے کر کیا ہے اور خریدے ہوئے شیرز میرے اکاوٴنٹ میں دکھا بھی رہے ہیں، جب مرضی میں انہیں فائدہ یا نقصان میں بیچ سکتا ہوں۔ براہ کرم آپ سے رہنمائی کی گذارش ہے۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 149364

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 532-458/sd=6/1438

    شیئر خریدنے کے بعد جب رسک (ضمان) منتقل ہوجائے، تو شیئر کو آگے فروخت کرنا جائز ہے، خواہ ڈیلیوری نہ ہوئی ہے؛ تاہم احتیاط کا تقاضہ یہ ہے کہ ڈیلیوری کے بعد آگے فروخت کیا جائے۔( تفصیل کے لیے دیکھیے : اسلام اور جدید معاشی مسائل : ۳/۱۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند