• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 149310

    عنوان: پرسنٹ كے حساب سے منافع پر انویسٹ كرنا كیسا ہے؟

    سوال: میں نیپال سے ہوں، ایک فارم ہاؤس ہے اس نے مجھے پارٹنر شپ کا آفر کیا کہ آپ جتنا پیسہ انویسٹ کروگے آپ کو اتنا پر سینٹ منافع دیا جائے گا، تو کیا درست ہے ، کیوں کہ پارٹنر شپ، میں گھٹا نقصان دونوں ہوتا ہے ، لیکن یہ فارم ہاوَس ایک ہندو کا ہے ، تو کایا ہم اس کے ساتھ بزنس کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 149310

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 827-774/L=7/1438

    شرکت کے صحیح ہونے کے لیے ضروری ہے کہ دونوں شریک رأس المال (پونجی) میں شریک ہوں اور نفع کا تعین تمام منافع سے فیصد کے اعتبار سے متعین ہو مثلاً سو روپے نفع کے ہوں گے تو پچاس فیصد (۵۰٪) روپئے فلاں کے اور ۵۰/ ہی فیصد فلاں کے ہوں گے، اگر کوئی شریک رقم کے ساتھ محنت بھی کررہا ہے تو اس کے فیصد کو زیادہ بھی کیا جاسکتا ہے اور اگر خدانخواستہ نقصان ہوجائے تو دونوں شریک نقصان میں پونجی کے اعتبار سے شریک ہوں یعنی دونوں شریکوں کے دو لاکھ (ایک ایک لاکھ ہرشریک کے) تو نقصان کی صورت میں آدھا آدھا میں دونوں شریک رہیں گے اگر اس طور پر شرکت کا معاملہ ہوجائے تو غیرمسلم کے ساتھ بھی شرکت کرنا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند