• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 790

    عنوان: چار سالہ بچے کے اوپر لیٹنے سے منی خارج جائے تو روزے کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    رمضان میں روزہ کے دوران ایک شخص نے ایک چھوٹی بچی (چا رسالہ) کو پکڑا اور اس کے اوپر لیٹا۔ اس درمیان اس کی منی خارج ہوئی لیکن دخول نہیں کیا۔ کیا اسے کفارہ میں مسلسل ساٹھ دن کا روزہ رکھنا ہوگا، یا ساٹھ مساکین کو کھانا کھلانا یا صدقہ دینا ہوگا؟ اس گناہ سے پاک ہونے اورتوبہ کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

    جواب نمبر: 790

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 298/ل=298/ل)

     

    اس صورت میں صرف اسی روزہ کی قضاء لازم ہے، اس میں کفارہ نہیں ہے، ولو أنزل بقبلة أو لمس فعلیہ القضاء دون الکفارة لوجود معنی الجماع و وجود المنافي صورة أو معنی یکفي لإیجاب القضاء احتیاطا أما الکفارة فتفتقر إلی کمال الجنایة (هدایة: 11/217) غلط حرکت کرنے اور روزہ توڑنے کی وجہ سے صدق دل سے اللہ سے توبہ و استغفار کرے اور آئندہ نہ کرنے کا عزم کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند