• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 7540

    عنوان:

    کیا تراویح گھر میں پڑھی جاسکتی ہے؟ جلدی جواب مرحمت فرماویں۔

    سوال:

    کیا تراویح گھر میں پڑھی جاسکتی ہے؟ جلدی جواب مرحمت فرماویں۔

    جواب نمبر: 7540

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 931=935/ م

     

    تراویح باجماعت مسجد میں پڑھنا مسنون ہے، گھر میں بھی تراویح کی جماعت کی جاسکتی ہے، بشرطیکہ مسجد کی باجماعت تراویح بند نہ ہو، اور گھر میں پڑھنے کی صورت میں مسجد کی فضیلت حاصل نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند