• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 7533

    عنوان:

    مجھے یہ بتائیں کہ شب قدر میں بارہ رکعتیں ہوتی ہیں یا پھر نہیں؟ حوالہ کے ساتھ جواب دیں۔

    سوال:

    مجھے یہ بتائیں کہ شب قدر میں بارہ رکعتیں ہوتی ہیں یا پھر نہیں؟ حوالہ کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 7533

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 948=948/ م

     

    خاص شب قدر میں بارہ رکعات کی تعیین و تخصیص ثابت نہیں، تہجد میں عامةً آٹھ رکعت پڑھنے کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا۔ شب قدر میں عبادت کا حکم ہے، خواہ نماز پڑھے، تلاوت کرے یا ذکر و اذکار میں مشغول رہے، نوافل ۱۲/ رکعات بھی پڑھ سکتے ہیں، اس سے زائد بھی پڑھ سکتے ہیں۔ جتنی ہمت واستطاعت ہو نمازیں پڑھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند