• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 7370

    عنوان:

    علما ء اس بارے میں کیا فرماتے ہیں: (۱) میرے والد اوروالدہ کی عمر اسی سال ہے نیز وہ لوگ بہت زیادہ کمزور ہیں اورگزشتہ دو سال سے رمضان کے روزے رکھنے سے معذور ہیں۔ تو کیا اس صورت میں میں ان کی جانب سے فدیہ ادا کرسکتا ہوں؟ فدیہ کی کتنی رقم دینی ہوگی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7370

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1083=949/ ل

    اگر آپ کے والدین اس عمر کو پہنچ چکے ہیں کہ ان میں روزہ رکھنے کی طاقت نہیں ہے اور نہ ہی آئندہ اس کی امید ہے تو ان کی طرف سے روزوں کا فدیہ ادا کرنا جائز ہے، ایک روزہ کے فدیہ کی مقدار نصف صاع (ایک کلو چھ سو تینتیس) گرام گندم یا اس کی قیمت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند