• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 69298

    عنوان: پمپ (انہیلر وغیرہ) کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جائے گا

    سوال: مجھے استھامہ(دمہ) کی شکایت ہے اور اس کی وجہ سے روزہ رکھنے میں دقت ہورہی ہے اور میں پابندی سے پمپ(pump.) استعمال کرتاہوں، تو کیا میں اس صورت حال میں روزہ کی حالت میں پمپ استعمال کرسکتاہوں؟

    جواب نمبر: 69298

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 961-911/H=10/1437 پمپ (انہیلر وغیرہ) کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جائے گا، اس لیے اس کا استعمال نہیں کرسکتے، البتہ اگر گرمی کی شدت اور روزہ کا وقت زیادہ ہونے کی وجہ سے ماہِ مبارک میں روزہ رکھنے سے ناقابل برداشت تکلیف ہوتی ہے تو اب نہ رکھیں بلکہ سردی کے موسم میں قضاءً رکھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند