• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 69011

    عنوان: اگر کسی مرد نے رمضان میں اپنی بیوی کو ننگا دیکھ لیا تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا کہ نہیں؟

    سوال: اگر کسی مرد نے رمضان میں اپنی بیوی کو ننگا دیکھ لیا تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا کہ نہیں؟ وضاحت کریں۔

    جواب نمبر: 69011

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1032-1056/N=10/1437 بیوی کو روزہ کی حالت میں ننگا دیکھ لینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، بشرطیکہ بیوی سے بوس وکنار وغیرہ نہ کرے اور اس کے نتیجے میں انزال نہ ہو، مستفاد: أو أنزل بنظر ولو إلی فرجھا مراراً أو بفکر وإن طال۔مجمع۔……لم یفطر (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصوم ۳: ۳۶۷-۳۷۳،ط:مکتبة زکریا دیوبند)،أو قبل ولو قبلة فاحشة بأن یدغدغ أو یمص شفتیھا أو لمس ولو بحائل لا یمنع الحرارة أو استمنی بکفہ،… فأنزل،… قضی …فقط (المصدر السابق ص ۳۷۸-۳۸۲)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند