• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 68913

    عنوان: مسجد کمیٹی تراویح کے لیے حفاظ کو کچھ رقم دیتی ہے۔ کیا ان کے پیچھے ہماری تراویح کی نماز درست ہوگی؟

    سوال: میں ایک ایسے علاقہ میں رہتا ہوں جہاں رمضان کے مہینہ میں تراویح کی نماز دو یا تین حفاظ پڑھاتے ہیں۔ مسجد کمیٹی تراویح کے لیے حفاظ کو کچھ رقم دیتی ہے۔ کیا ان کے پیچھے ہماری تراویح کی نماز درست ہوگی؟

    جواب نمبر: 68913

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 951-999/H=10/1437 آپ کی تراویح تو درست ہوجاتی ہے، البتہ کمیٹی اور حفاظ کو تراویح سنانے اور سننے پر رقم کا لین دین جائز نہیں، کمیٹی اور حفاظ پر اصلاح واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند