• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 3257

    عنوان:

    میں بواسیر کا مریض ہوں، روزے کی حالت میں پاخانے کی جگہ میں اندر کی طرف دوائی لگانے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ اسی طرح گرم پانی کے ٹیوب میں بیٹھ کر پاخانے کی جگہ کو سینکنے کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    میں بواسیر کا مریض ہوں، روزے کی حالت میں پاخانے کی جگہ میں اندر کی طرف دوائی لگانے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ اسی طرح گرم پانی کے ٹیوب میں بیٹھ کر پاخانے کی جگہ کو سینکنے کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 3257

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1300/ب=1160/ب

    جی ہاں! اندر کی طرف دوا لگانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔ اسی طرح پانی کے ٹیوب میں بیٹھ کر پاخانہ کی جگہ کو سینکنے سے بھی روزہ کے ٹوٹ جانے کا غالب گمان ہے۔ آپ رات میں سینکائی کرلیا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند