• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 2747

    عنوان:

    اگرامام تراویح میں دو رکعات کے بجائے تین رکعات پڑھا دیں تواس کا کیا مسئلہ ہے ؟ جبکہ انہیں سجد ہ سہو بھی یاد رہاتوکیا نماز ہوجائے گی؟ اگر ہوگی تو کیا اسے دورکعات مانی جائیں گی؟ براہ کرم، حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 2747

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 73/ ل= 73/ ل

    اگر امام صاحب نے دوسری رکعت پر قعدہ نہیں کیا تھا تو ایسی صورت میں نماز کا اعادہ ضروری ہے اور تینوں رکعتوں میں پڑھے ہوئے قرآن کا بھی اعادہ ضروری ہوگا: لو صلی التطوع ثلاثاً أو ستًا أو ثمانیاً بقعدة واحدة فالأصح أنہ یفسد استحساناً وقیاساً. (شامي: ج۲ ص۴۹۶، ط. زکریادیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند