• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 2641

    عنوان:

    میر ا سوال روزہ کے حوالے سے ہے ،میں روزہ کی حالت میں اپنی بیوی کو بوس و کنار کرتاہوں، ایسا کرنے سے کبھی مذی نکل آتی ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    میر ا سوال روزہ کے حوالے سے ہے ،میں روزہ کی حالت میں اپنی بیوی کو بوس و کنار کرتاہوں، ایسا کرنے سے کبھی مذی نکل آتی ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 2641

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 757/ ل= 741/ ل

    بوس وکنار کی وجہ سے جو مذی نکل آتی ہے اس سے روزہ میں کوئی نقصان نہیں آتا، منی نکلنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا اس لیے اگر روزہ پر خطرہ ہو تو بوس وکنار جائز نہیں، مکروہ تحریمی ہے: وکرہ قبلة ومس ومعانقة ومباشرة فاحشة ان لم یأمنالمفسد وإن أمن لابأس (الدرالمختار مع الشامی: ۳/۳۹۶،ط زکریا دیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند