• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 2396

    عنوان:

    ماہ رمضان میں کوئی ہندستان سے خلیج ممالک ( دبئی) جاتاہے، وہ ہندستان اور خلیجی ملک کے درمیان تاریخ میں فرق ہونے کی وجہ سے روزہ نہیں رکھتا نہیں ہے، تو وہ روزہ کا قضا کرے گا یانہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال:

    ماہ رمضان میں کوئی ہندستان سے خلیج ممالک ( دبئی) جاتاہے، وہ ہندستان اور خلیجی ملک کے درمیان تاریخ میں فرق ہونے کی وجہ سے روزہ نہیں رکھتا نہیں ہے، تو وہ روزہ کا قضا کرے گا یانہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 2396

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 597/ ل= 597/ ل

    اگر یہ شخص مثلاً (دبئی) جاتا ہے اور وہاں لوگ عید منارہے ہوں اور اس نے ۲۷ یا ۲۸ روزے رکھے ہوں تو یہ شخص وہاں والوں کے ساتھ عید کرلے ۔ بعد میں باقی ماندہ روزوں کی قضا کرے یعنی اگر اس کے ۲۷/ روزے ہوئے تو دو روزے رکھے ۲۸ روزے ہوئے تو ایک روزہ رکھے کہ مہینہ ۲۹ دن سے کم کا نہیں ہوتا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند