• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 2341

    عنوان:

    کیا عورتوں کو اس کی اجازت ہے کہ وہ (رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا) مسنون اعتکاف مسجد کے احاطے میں کریں؟ اگر ہاں، تو کیا اس سلسلے میں کسی صحابیہ کی کوئی مثال ہے کہ انھوں نے مسجد نبوی یا کسی اور مسجد میں اعتکاف کیا ہو؟

    سوال:

    کیا عورتوں کو اس کی اجازت ہے کہ وہ (رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا) مسنون اعتکاف مسجد کے احاطے میں کریں؟ اگر ہاں، تو کیا اس سلسلے میں کسی صحابیہ کی کوئی مثال ہے کہ انھوں نے مسجد نبوی یا کسی اور مسجد میں اعتکاف کیا ہو؟

    جواب نمبر: 2341

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 321/ل= 321/ل

     

    عورتوں کو مسجد کے احاطہ میں اعتکاف کرنا درست نہیں، للأدلة الدالة علی منع الخروج من بیتھا عورتوں کے اعتکاف کی جگہ ان کے گھر کی وہی جگہ ہے جوانھوں نے نماز کے لیے مقرر کررکھی ہو اور اگر اس کے گھر میں کوئی جگہ نماز کے لیے مقرر نہیں ہے تو کسی جگہ کو نماز کے لیے مقرر کرکے وہاں پر اعتکاف کریں عالمگیری میں ہے: والمرأة تعتکلف في مسجد بیتھا إذا اعتکفت في مسجد بیتھا فتلک البقعة في حقھا کمسجد الجماعة في حق الرجل (۱/۲۱۱) اور حدیث شریف میں ے: عن عائشة أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم کان یعتکف العشر الأواخر من رمضان حتی توفاہ اللہ ثم اعتکف أزواجہ متفق علیھا (مشکاة: ۱/۱۸۳) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف فرماتے تھے، وفات تک آپ کا یہ معمول رہا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کی ازواج مطہرات اہتمام سے اعتکاف کرتی رہیں، لیکن ازواج مطہرات اپنے اپنے حجروں میں اعتکاف فرماتی تھیں، مرقاة میں ہے: ثم اعتکف أزواجہ أي في بیوتھن لما سق من عدم رضائہ علیہ الصلاة والسلام لفعلھن ولذا قال الفقھاء یستحب للنساء أن یعتکفن في مکانھن۔ (مرقاة: ۴/ ۳۲۶، ط امدادیہ پاکستان)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند