• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 232

    عنوان: مشت زنی سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟

    سوال:

    میرے ایک دوست نے مجھ سے یہ ایک مسئلہ پوچھا ، مگر مجھے معلوم نہیں تھا،میں نے اس سے کہا کہ کسی سے پوچھ کر بتاؤں گا۔ مسئلہ ہے کہ مشت زنی سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟ والسلام

    جواب نمبر: 232

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 122/ل=130/ل)

    مشت زنی (یعنی ہاتھ سے منی خارج کرنا) بہت سخت گناہ ہے اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، قضاء واجب ہے، کفارہ نہیں۔ شامی میں ہے: وکذا الاستمناء بالکف أي في کونہ لا یفسد لکن ہذا إذا لم ینزل أما إذا أنزل فعلیہ القضاء (شامي: 3/371، زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند