• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 173550

    عنوان: عاشورہ کا روزہ کیوں رکھتے ہیں؟

    سوال: عاشورہ کا روزہ کیوں رکھتے ہیں؟

    جواب نمبر: 173550

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:110-82/sd=2/1441

     اس بارے میں بخاری شریف کی حدیث میں صراحت موجود ہے کہ حضرت محمد ﷺ جب مدینہ منورہ تشریف لائے اور یہودیوں کو دیکھا کہ وہ عاشوراء کا روزہ رکھتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کیاہے؟ تو انہوں نے کہا: "یہ خوشی کا دن ہے، اس دن میں اللہ تعالی نے بنی اسرائیل کو دشمن سے نجات دلائی تھی، تو موسی علیہ السلام نے روزہ رکھا" تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں موسی علیہ السلام کے ساتھ تم سے زیادہ تعلق رکھتا ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی روزہ رکھا، اور روزہ رکھنے کا حکم بھی دیا۔" عن ابن عباس رضی اللہ عنہما، قال: قدم النبی صلی اللہ علیہ وسلم المدینة فرأی الیہود تصوم یوم عاشوراء، فقال: ما ہذا؟، قالوا: ہذا یوم صالح ہذا یوم نجی اللہ بنی إسرائیل من عدوہم، فصامہ موسی، قال: فأنا أحق بموسی منکم ، فصامہ، وأمر بصیامہ ۔ ( بخاری، رقم : ۲۰۰۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند