• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 172013

    عنوان: بے ہوشی کی حالت میں كوئی دوا یا كچھ اور كھلا پلا دے تو كیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟

    سوال: جناب محترم مجھے درج ذیل صورتحال میں آپ کی را/ فتوی درکار ہے میں روزے کی حالت میں سفر کر رہا تھا گھر پہنچ کر بلڈشوگر کم ہونے کی وجہ سے بے ہوش ہوگیا میری بیوی نے مجھے ہوش میں لانے کے ليے شربت پلایا اور میٹھا کھلایا جس کے بعد میں ہوش میں آگیا شروع میں مجھے نہیں پتہ چلا کہ میرے ساتھ کیا ہوا تھا اور میں سمجھتا رہا کہ میرا روزہ ہے بعد میں میری بیوی نے مجھے ساری صورتحال بتاء مگر اس کے باوجود کچھ نہیں کھایا پیا اور روزہ پورا کیا کیا ایسی صورت میں میرا روزہ قائم رہا؟ اگر نہیں تو مجھے کیا کرنا ہوگا؟ میں واضح کردوں کہ میں سعودی عرب سے پاکستان گیا تھا اور میرا مقامی لحاظ سے ایک روزہ بھی زیادہ تھا مگر اس سال جیسا کہ آپ کے علم میں ہوگا کہ 29 روزے تھے لیکن میرے 30 تھے کیا اس صورت میں بھی روزے کی قضا دینی ہوگی؟

    جواب نمبر: 172013

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1353-1155/L=11/1440

    صورتِ مسئولہ میں شربت پلانے کی وجہ سے روزہ فاسد ہوگیا ؛البتہ شربت مجبوری میں پلایا گیا اس لیے کفارہ کا حکم تو نہ ہوگا ؛لیکن ایک دن کے روزہ کی قضا کرنا ضروری ہوگا ،موسم جب معتدل ہوجائے ایک روزہ کی قضا کرلیں ،مقامی لحاظ سے ایک روزہ زائد ہونے کی صورت میں بھی حکم میں تبدیلی نہیں آئے گی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند