عبادات - صوم (روزہ )

Pakistan

سوال # 171389

حضرت سوال یہ ہے اگر کسی نے ختم قرآن کے موقع پر تراویح کی دوسری رکعت میں سورة الفاتحہ کے بعد سورة ناس پھر سورة الفاتحہ پڑھنے کے بعد مفلحون تک پڑھا دوسری مرتبہ سورة الفاتحہ پڑھنے س سجدہ سہو واجب ہے یا نہیں؟

Published on: Jul 7, 2019

جواب # 171389

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1141-970/L=10/1440



 ابتداءً سورہ فاتحہ کا تکرار موجب سجدہ سہو ہے؛ البتہ سورہ پڑھنے کے بعد پھر سورہ فاتحہ پڑھنے سے سجدہ سہوواجب نہیں ہوتا؛لہذا اگر کوئی شخص ختم قرآن کے موقع پر سورہ فاتحہ کے بعد سورہ ناس پھر سورہ فاتحہ پڑھ کر مفلحون تک پڑھے تو سجدہ سہو واجب نہ ہوگا۔



ولو کررہا فی الأولیین یجب علیہ سجود السہو بخلاف ما لو أعادہا بعد السورة أو کررہا فی الأخریین، کذا فی التبیین.(الفتاوی الہندیة 1/ 126)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات