• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 170952

    عنوان: بوس وكنار كرلیا تو روزہ رہا یا نہیں؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب کیا روزہ کی حالت میں میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ بغلگیر ہو کر سو سکتے ہیں اور اس دوران بوس وکنار کرنے سے روزہ فاسد ہوگا یا نہیں؟ براے مہربانی راہبری فرمائیں۔

    جواب نمبر: 170952

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1139-943/H=09/1440

    اگر صرف بوس و کنار ہی ہوا انزال یا جماع کی نوبت نہیں آئی تو روزہ فاسدہ نہیں ہوا بلکہ علیٰ حالہباقی ہے اور اچھا یہ ہے کہ بحالت صوم بوس و کنار سے بھی بچا جائے اگر انزال یا جماع ہوگیا ہو تو سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند