• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 170937

    عنوان: اگرعورت نے اعتکاف چھوڑ دیا تو اس كا كیا حكم ہے؟

    سوال: سلام کے بعد عرض ہے کہ اگر کوئی عورت رمضان کے آخری عشرے اعتکاف میں بیٹھ جائے تو وہ عورت پانچ دن اعتکاف میں بیٹھ جائے اور چھٹے دن اس عورت کو میت کا خبر مل جائے اور اعتکاف والی عورت بیہوش ہو جائے اور وہ عورت اعتکاف سے نکل جائے تو اس عورت کے اعتکاف کا کیا حکم ہے برائے مہربانی تفصیل کے ساتھ جواب تحریر کریں۔

    جواب نمبر: 170937

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1083-909/L=10/1440

    صورتِ مسئولہ میں اگرعورت نے اعتکاف چھوڑ دیا تواس کوچاہیے کہ کم از کم ایک دن کی روزے کے ساتھ قضاء کرلے ،اوراگر ہمت ہو توپورے دس دنوں یابقیہ دنوں کے اعتکاف کی روزے کے ساتھ قضاء کر لے ،احتیاط اس دوسری صورت میں ہے ۔

    وعلیٰ کلٍّ فیظْھَرُ من بحثِ ابنِ الْھُمامِ لزو مُ الاعتکافِ المسنونِ بالشُّروعِ، وأنّ لزومَ قضاء جمیعِہ أو باقیہ مخرَّجٌ علی قولِ أبی یوسف ،وأمَّا علیٰ قولِ غیرِہ فیَقْضِی الیومَ الَّذی أفْسَدَہ لاستقلالِ کلِّ یومٍ بنفسہ․ (شامی: /۳ ۴۳۴ )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند