• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 168179

    عنوان: افطار سے ایک گھنٹہ پہلے ماہواری جاری ہوجائے تو روزہ مانا جائے گا یا نہیں؟

    سوال: ایک عورت اگر پچھلے رمضان کے فرض روزے کی قضا کے لئے روزہ رکھے اور عین افطار سے ایک گھنٹہ پہلے ماہواری جاری ہو جائے تو کیا اُس کا روزہ ادا ہو گیا ہے ؟

    جواب نمبر: 168179

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 494-387/SN=05/1440

    نہیں، صورت مسئولہ میں روزہ اداء نہیں ہوا، پاک ہونے کے بعد دوبارہ رکھنا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند