• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 166374

    عنوان: روزہ رکھنے کے لیے نیت کرنے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟

    سوال: روزہ رکھنے کے لیے نیت کرنے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟کیا کوئی مستند دعا ہے جس کو نیت کرنے کے وقت زبان سے پڑھی جائے؟صحیح احادیث کے حوالے سے جواب دیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ یہ دعا ...نویت بصوم غدمن شھر رمضان...کے بارے میں مستند احادیث کے حوالے سے اس کے استناد پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 166374

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 160-132/D=2/1440

    نیت دل سے ارادہ کرنے کا نام ہے زبان سے بھی نیت کے الفاظ کہہ لئے جائیں تو بہتر ہے۔ روزہ کے ارادہ سے سحری کھا لینے سے بھی نیت ہوجائے گی اس کی کوئی دعاء منقول نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند