• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 165775

    عنوان: صرف دسویں محرم کا روزہ رکھنے کا حکم

    سوال: صرف اکیلا دسویں محرم کا روزہ رکھنا مکروہ ہوتا ہے آج کے زمانہ میں بھی ؟ جزاکم اللہ خیرا

    جواب نمبر: 165775

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:83-51/N=2/1440

    آج کل صرف دسویں محرم کا روزہ مکروہ تو نہیں ہے؛ البتہ دسویں کے ساتھ نویں یا گیارہویں کا بھی رکھ لینا بہتر ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند