• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 163568

    عنوان: اگر کسی کے رمضان کے روزے قضا ہوں تو کیا وہ شوال کے نفلی روزے کا رکھ سکتا ہے؟

    سوال: اگر کسی کے رمضان کے روزے قضا ہوں تو کیا وہ شوال کے نفلی روزے کا رکھ سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 163568

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1291-1098/SD=11/1439

     اگر کسی شخص کے رمضان کے روزے قضاء ہوں، تو وہ شوال کے چھ نفلی روزے رکھ سکتا ہے ؛ البتہ بہتر یہ ہے کہ پہلے قضاء روزے رکھے ، پھر نفلی روزے اور اگر کوئی شخص شوال کے نفل روزوں میں رمضان کے قضا روزوں کی نیت کرتاہے ، تو اس صورت میں رمضان کے قضا روزے ہی ادا ہوں گے ، نفلی روزے اداء نہیں ہوں گے ۔

    وإذا نوی قضاء بعض رمضان والتطوع یقع عن رمضان فی قول أبی یوسف رحمہ اللہ تعالی ، وہو روایة عن أبی حنیفة رحمہ اللہ تعالی ، کذا فی الذخیرة ۔ (الفتاوی الہندیة: ۱۹۷/۱، کتاب الصوم ، الباب الأول فی تعریفہ وتقسیمہ وسببہ ووقتہ وشرطہ)وإذا نوی فرضا ونفلا فہو مفترض کما إذا نوی الظہر والتطوع بتحریمة واحدة أو الصوم عن القضاء والتطوع۔ ۔ ۔ فإنہ یصیر شارعا فی الفرض وتبطل نیة التطوع عند أبی یوسف وہو روایة الحسن عن الإمام ترجیحا للفرض بقوتہ أو حاجتہ إلی التعیین فیلغو ما لا یحتاج إلی التعیین ویعتبر ما یحتاج إلیہ۔ ( البحر الرائق )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند