• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 163318

    عنوان: روزے میں سیکس چیٹ کرنے سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟

    سوال: روزے کی حالت میں کسی نے سیکس چیٹ کیا اور سیکس چیت کرتے وقت اُس کی منی خارج نہیں ہوئی صرف پانی جیسا مادّہ نکلا ۔ تو ایسی حالت میں روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 163318

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1141-989/D=10/1439

    شہوت آمیز باتیں کرنا روزے میں مکروہ ہے لیکن اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، پانی ایسا جو مادہ نکلا یہ مذی ہے اس سے غسل واجب نہیں ہوتا بلکہ صرف وضو ٹوٹتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند