• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 163146

    عنوان: اگر تراويح کی ۲ یا ۴ رکعت چھوٹ جائیں تو کیا وتر کے بعد پڑھی جاسكتی ہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ رمضان کے مہینے میں تراویح کے 20 رکعت کے ساتھ میں وتر پڑھا جاتا ہے جماعت کے ساتھ اگر میری تراويح کی ۲ یا ۴ رکعت چھوٹ جائیں تو کیا وتر کے بعد پڑھ سکتا ہوں یا جماعت چھوڑ کر پہلے تراویح کی چوٹی ہوی رکعت پوری کرنی ہوگی؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 163146

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1175-1005/D=10/1439

    آپ امام کے ساتھ وتر کی نماز جماعت سے پڑھ لیں اس کے بعد جو رکعتیں تراویح کی چھوٹی ہیں انھیں پڑھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند