• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 163015

    عنوان: ناک کے راستے دماغ میں پانی جانے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ اگر دماغ میں پانی چلا جائے بغیر نیت کے کیا تو اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

    جواب نمبر: 163015

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1087-963/D=10/1439

    ناک کے راستہ سے دماغ میں پانی چلا جائے تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا، بغیر قصد کے خطاًٴ چلا جائے تو بھی یہی حکم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند