• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 162848

    عنوان: سحری کے بعد منہ میں ذائقہ ہونا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ سحری کے بعد اذان ہونے کے بعد منہ میں چائے وغیرہ کا ذائقہ ہوتا ہے تو اس کی وجہ سے میں بار بار تھوکتا ہو تاکہ وہ ذائقہ اندر نہ جائے تو اسکے لیے کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 162848

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1058-931/D=10/1439

    بہتر تو یہ ہے کہ سحری کھانے کے بعد کلی کرکے منھ اچھی طرح صاف کرلیا جائے، اگر کلی نہیں کی اور چائے وغیرہ کا صرف ذائقہ زبان پر رہا تو اس سے روزہ میں خرابی نہ آئے گی البتہ بار بار تھوکنے کے بجائے کلی کرلینا زیادہ بہتر ہے اور جو ذائقہ حلق میں ہے تھوک کے ساتھ اس کے اندر چلے جانے میں کوئی حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند