• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 162302

    عنوان: سحری کرتے ہوئے اذان کے وقت پانی پینا

    سوال: (۱) کیا سحری میں انڈا کھاکر روزہ رکھنا مکروہ ہے؟ (۲) سحری کرتے وقت اگر اذان ہو گئی تو کیا پانی پی سکتے ہیں؟ (۳) اگر اذان پر ہی آنکھ کھلی تو کیا پانی پی کر روزہ رکھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 162302

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1044-925/D=9/1439

    (۱) سحری میں انڈا بھی کھا سکتے ہیں اس سے روزہ مکروہ نہیں ہوگا۔

    (۲) اذان اگر بالکل صحیح وقت پر ہوئی ہے تو سحری کا وقت اس سے پہلے ختم ہو چکا ہوگا لہٰذا اذان کے بعد جو پانی پیا گیا اس کی وجہ سے روزہ نہیں ہوا۔ اور اگر اذان ہی وقت سے پہلے ہوگئی ہو تو پھر اس کی اچھی طرح تحقیق کریں اور صورت حال بتلاکر دوبارہ سوال کریں۔

    (۳) اس کا حکم نمبر ۲/ سے معلوم جائے گا یعنی اگر اذان صحیح وقت پر ہو رہی ہے تو اذان پر پانی پینے سے روزہ نہیں ہوگا اور اگر اذان وقت سے پہلے ہوگئی تو اس کی تحقیق کریں کہ پانی کا پینا سحری کے وقت میں پایا گیا یا سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد پایا گیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند