• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 161794

    عنوان: تراویح میں ختم قرآن كی دعا پڑھنا

    سوال: مہربانی فرما کر تھوڑا جلدی جواب دیجے گا۔میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ ختم القرآن کے بعد تراویح میں ہی ختم القرآن کی دعا پڑھ سکتے ہیں؟جیسے آپ سمجھ لیں ،یہ عرب حضرات کرتے ہیں، کیوں کہ یہاں پاکستان میں اسکا رواج نہیں ہے ،اگر کوئی صورت ہے تو بتا دیں۔

    جواب نمبر: 161794

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1132-1011/H=10/1439

    ائمہ حرمین شریفین زادہما اللہ شرفا وکرامة وہیبة نیز دیگر بلادِ عرب کے حضرات عامةً حنبلی ہیں اور حنابلہ کے نزدیک یہ دعاء مستحب ہے اس لیے اپنے مسلک کے لحاظ سے وہ حضرات دعا کرتے ہیں مگر حنفی مسلک میں اس کا ثبوت نہیں ملتا اس لیے پاکستان وغیرہ میں اس کا رواج نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند