• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 154767

    عنوان: نفلی روزہ میں قضا روزے كی بھی نیت كرنا؟

    سوال: کیا ایک نَفل یا سنت روزہ کے لیئے اپنے رمضان کے قضا روزہ کی نیت بھی کی جا سکتی ہے ؟یعنی نفل یا سنت روزہ کے ساتھ فرض روزہ کی قضا بھی ادا ہو جائے ؟

    جواب نمبر: 154767

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1517-1497/H=2/1439

    اگر رمضان المبارک کے چھوٹے ہوئے روزہ کی قضاء کرنی ہے تو اسی کی نیت کرے اگر نفل روزہ رکھنا ہے تو اس کی نیت کرکے روزہ رکھے دو قسم کے روزوں کی نیت سے ایک روزہ رکھنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند