• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 152601

    عنوان: رمضان میں وکیلوں کو پانی پلانا

    سوال: میری ڈیوٹی ہائی کورٹ میں ہے اور بہت سے وکیل روزہ نہیں رکھتے ، مجھ سے پانی مانگتے ہیں میں انھیں پانی دیتا ہوں اس سے میرے روزے میں خلل تو نہیں پڑتا۔براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 152601

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1106-1023/sd=11/1438

    آپ کے روزے میں تو کوئی خلل نہیں پڑے گا؛ لیکن اگر وہ بلا عذر روزہ نہیں رکھتے ہیں، تو زجرا آپ اُن کو پانی دینے سے معذرت کر سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند