• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 152467

    عنوان: میں نے اپنا روزہ پیاس کی شدت کی وجہ سے توڑ دیا اس كا كیا كفارہ ہے؟

    سوال: میں نے اپنا روزہ پیاس کی شدت کی وجہ سے توڑ دیا کیونکہ اب میں اس سے زیادہ برداشت نہیں کر سکتا تھا ، میں اس کا کفارہ ادا کرنا چاہتا ہوں، تو کتنی مجھے رقم غریب کو دینے کے لیے ادا کرنی ہوگی؟ اور اس کا طریقہٴ کار کیا ہوگا؟ مختصراً وضاحت فرمائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 152467

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1134-1084/sn=11/1438

    اگر آپ کو واقعةً ناقابل برداشت پیاس لگی تھی اور یہ خطرہ تھا کہ پانی نہ پینے کی صورت میں بے ہوشی آجائے گی یا جان چلی جائے گی تو صورتِ مسئولہ میں پانی پی لینے کی وجہ سے آپ پر کوئی کفارہ واجب نہیں ہوا ہے، بس ایک روزے کی قضا کرلیں․․․․ وبقي الإکراہ وخوف ہلاک أو نقصان عقل ولو بعطش أو جوع شدید إلخ (رد المحتار علی الدر المختار: ۳/۴۰۲، ط: زکریا) نیز دیکھیں: فتاوی دارالعلوم دیوبند (۶/۴۲۱، سوال: ۱۲۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند