• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 152300

    عنوان: رو زے کی حالت میں بیوی سے گلے ملتے وقت بیوی کواحتلام ہو جانا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر ایک شخص روزے کی حالت میں اپنی بیوی سے کھڑے یا لیٹے گلے ملے اور ایسا کرنے سے بیوی کو احتلام ہو جائے ،جبکہ شوہر کو احتلام نہ ہوا ہو تو دونوں کیلئے ایسی صورت میں کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 152300

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 955-886/sd=9/1438

    صورت مسئولہ میں بیوی سے گلے ملنے سے اگر بیوی کو انزال ہوجائے ، تو اُس کا روزہ ٹوٹ جائے گا اور اُس کے ذمہ قضاء لازم ہوگی، شوہر کو اگر انزال نہیں ہوا، تو اُس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند