• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 152284

    عنوان: مشت زنی کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے تو قضا ہے کیوں ؟ کفارہ کیوں نہیں؟

    سوال: ماہ رمضان میں روزہ کی حالت میں مشت زنی کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے تو قضا ہے کیوں ؟ کفارہ کیوں نہیں؟ جب کہ جان بوجھ کر روزہ توڑ دینے سے کفارہ لازم آتا ہے۔ جواب مطلوب ہے۔

    جواب نمبر: 152284

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 995-951/sd=10/1438

    کفارہ کمال جنایت پر واجب ہوتا ہے ، مشت زنی کرنے میں کمال جنایت نہیں پائی جاتی، اِس لیے اس میں کفارہ واجب نہیں ہوتا۔ یستفاد :قال الحصکفی: ولو أنزل بقبلة أو لمس فعلیہ القضاء دون الکفارة " لوجود معنی الجماع ووجود المنافی صورة أو معنی یکفی لإیجاب القضاء احتیاطا، أما الکفارة فتفتقر إلی کمال الجنایة لأنہا تندرء بالشبہات کالحدود۔( الہدایة : ۱۲۱/۱، کتاب الصوم، ط:دار احیاء التراث العربی، بیروت )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند