• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 150512

    عنوان: ایك مقام سے روزہ شروع كركے دوسری جگہ پہنچا وہاں افطار كا وقت ہوگیا تو كیا میں وہاں افطار كرسكتا ہوں؟

    سوال: اگر میں ہندوستان سے روزہ شروع کرکے نکلا اور ایسی جگہ پہنچا جہاں پر روزہ افطار کیا جا رہا ہے، جب کہ مجھے روزہ شروع کئے ہوئے ابھی پانچ گھنٹہ ہی ہوئے ہیں، تو ایسی صورت میں مجھے کیا کرنا چاہئے؟ روزہ افطار کرلینا چاہئے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 150512

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 948-883/H=7/1438
    اگر غروب آفتاب اُس مقام پر ہوگیا اور بعد غروب لوگ افطار کرارہے ہیں تو آپ بھی افطار کرلیں گے خواہ سحری کھانے کے بعد صبح صادق ہوئے پانچ ہی گھنٹے گذرے ہوں کیونکہ افطار کا سبب یعنی غروب آفتاب کا تحقق آپ کے حق میں بھی مثل وہاں کے روزہ داروں کے ہوگیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند