• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 150325

    عنوان: کیا میں ہر روز روزہ رکھ سکتا ہوں؟

    سوال: (۱) کیا میں ہر روز روزہ رکھ سکتا ہوں؟ صرف اللہ کا قرب اور اس کی رضا حاصل کرنے کے لیے ، جب کہ ابھی میرا نکاح بھی نہیں ہوا ہے۔ (۲) قرض دار کی امامت جائز ہے یا نہیں؟ جب کہ وہ قرض دار مسجد کا موٴذن ہو اور اسے یہ بھی پتا ہو کہ کتنا قرض ہے اس کے اوپر ؟

    جواب نمبر: 150325

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 638-507/D=7/1438
    (۱) ایسی نذر یا منت ہرگز مت مانئے گا، اگر روزانہ چند دن روزہ رکھ لیں حرج نہیں لیکن مسلسل رکھنے سے کمزوری زیادہ بڑھ جائے گی پھر بالکل ترک ہوجائے گا، حدیث میں بہترین روزہ صوم داوٴد کو کہا گیا ہے کہ یعنی ایک دن روزہ ایک دن افطار لیکن اس میں بھی اگر کمزوری محسوس ہو تو سنت کے مطابق ایام بیض یعنی ہرچاند کے مہینہ کی ۱۳/ ۱۴/ ۱۵ تاریخ کا روزہ رکھیں۔ اور زیادہ رکھنا چاہیں تو ہر دوشنبہ (پیر) جمعرات کا روزہ بھی رکھ لیا کریں۔
    (۲) ایسے شخص کی امامت جائز ہے، البتہ اگر ادا کرنے کی قدرت اور حیثیت ہے پھر بھی بلاوجہ ٹال مٹول اور تاخیر کرتا ہے مطالبہ کرنے پر بھی نہیں دیتا تو مکروہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند