• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 149475

    عنوان: كسی نے روزہ رکھا اور پھر کچھ گھنٹوں بعد جان بوجھ کر روزہ توڑ دیا تو اس روزے کا کفارہ کیا ہوگا؟

    سوال: اگر کسی مسلمان نے رمضان میں روزہ رکھا اور پھر کچھ گھنٹوں بعد جان بوجھ کر روزہ توڑ دیا تو اس روزے کا کفارہ کیا ہوگا؟

    جواب نمبر: 149475

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 469-610/B=7/1438

    رمضان المبارک میں اگر قصداً روزے کو توڑدیا تو اس پر ایک روزہ کی قضا لازم ہوگی اور اس کے ساتھ کفارہ بھی واجب ہوگا یعنی ساٹھ روزے لگاتار رکھنے ہوں گے، اس میں ناغہ نہیں کرنا ہوگا، اگر کسی دن ناغہ کردیا تو پھر سے ساٹھ روزے رکھنے پڑیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند