• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 146476

    عنوان: روزے كی حالت میں منھ میں جمع ہوا تھوك نگلنا؟

    سوال: روزے کی حالت میں منہ میں جمع ہوا تھوک اگر نگل لیا جائے تو روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 146476

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 217-139/D=2/1438

    خود سے جمع شدہ تھوک نگلنے میں کوئی حرج نہیں البتہ بالقصد جمع کرنا اور اسے نگلنا مکروہ ہے ایسی صورت میں روزہ مکروہ ہو جائے گا۔ وفی الہندیة: ویکرہ للصائم أن یجمع ریقہ فی فمہ ثم یبتلعہ (۱/۱۹۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند