• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 146229

    عنوان: روزے کی حالت میں مشت زنی سے صرف قضا واجب ہوگی یا کفارہ بھی؟

    سوال: ایک شخص نے رمضان کے مبارک مہینہ میں روزہ کے دوران اپنے خواہش کو اپنے ہاتھوں سے پورا کردیا یعنی مشت زنی کرکے اپنے روزے کوفاسد کردیا تو اب وہ روزے کی قضا کے بارے میں کیا کرے گا؟ یعنی اس روزے کا قضا ایک روزہ لائے گا یا دو مہینے روزے رکھے گا؟ اگر دو مہینے روزے رکھے گا تو کیا وہ روزے متواتر رکھے گا یا اس میں وقفہ کرسکتا ہے ؟ اگر وقفہ کردیا کسی بیماری یا کسی اور عذر کے وجہ سے تو پھر اسکے بارے میں کیا حکم ہے ؟برائے مہربانی تفصیل سے جواب دیجئے گا۔

    جواب نمبر: 146229

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 195-183/M=2/1438

     صورت مسئولہ میں اس شخص پر صرف اس ایک روزے کی قضاء واجب ہے کفارہ واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند