• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 69573

    عنوان: حالت سفر میں سنتوں كا مسئلہ

    سوال: میں اپنے گاوٴں یعنی غازی آباد سے ضلع متھرا کے ایک گاوٴں میں روزآنہ اَپ ڈاوٴن (آمد و رفت ) کرتا ہوں جس کی دوری تقریباً ۱۱۰/ کلومیٹر پڑتی ہے ،جب میں وہاں سے چلتا ہوں تو ظہر کا وقت بس میں ہوتا ہے اور میں اپنے گاوٴں سے تقریباً ۴/ کلومیٹر پر نماز قصر پڑھتا ہوں کیونکہ پھر نماز کے قضا کا ڈر ہوتا ہے اور نماز ظہر کی بس میں دو رکعت ہی پڑھتا ہوں ،کیا اس طرح سنت پڑھنی چاہئے یا نہیں؟ براہ مہربانی میری قرآن اور حدیث سے صحیح درستگی فرمائیے۔

    جواب نمبر: 69573

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1296-1287/H=12/1437 بس میں معلوم نہیں کس طرح نماز پڑھتے ہیں؟ اگر کھڑے ہوکر او رجہت ِ قبلہ کو ملحوظ رکھ کر پڑھتے اور صرف فرض پڑھ لیتے ہیں تو بھی کافی ہے ایسی حالت ِ سفر میں سنت نہ بھی پڑھیں تو کچھ مضائقہ نہیں ہے البتہ جب متھرا سے بس میں سوار ہوتے ہیں اگر ظہر کا وقت شروع ہوجائے تو فرض پڑھ کر بس میں بیٹھ جایا کریں معتبر نقشہ اوقات الصلوة میں ابتداءِ وقت کو دیکھ کر نماز کا نظام بنالیں ان شاء اللہ اس سے سہولت ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند